تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد کو ذاتی طور پر یا آن لائن شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

بینکاک: تھائی لینڈ میں پاکستان کی سفیر محترمہ رخسانہ افضل 16 ستمبر 2025 کو شام 4 بجے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سننے کے لیے "کھلی / ای کچہری" کا انعقاد کریں گی۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد کو ذاتی طور پر یا آن لائن شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق، جو افراد ای کچہری میں آن لائن شرکت کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنا نام، پاکستانی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی تصویر، رابطہ نمبر (موبائل/واٹس ایپ) اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس کی تفصیل 13 ستمبر 2025 صبح 10 بجے تک ای میل parepbangkok@gmail.com پر ارسال کریں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جو کمیونٹی ممبران ذاتی طور پر شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ آن لائن فارم بھر سکتے ہیں، جس کا لنک سفارتخانے نے جاری کیا ہے۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ہم خیال چاہئے کالم

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.