صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
صدر کا میجر عدنان اسلم شہید اور میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے گھروں کا دورہ
Editor
3 ماہ قبل
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کے روز میجر عدنان اسلم شہید اور میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے اہل خانہ کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کی عظیم قربانیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
میجر عدنان اسلم، عمر 31 سال، بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جام شہادت نوش کر گئے جبکہ میجر سید معیز عباس شاہ، عمر 37 سال، جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ دونوں افسران بھارتی سرپرستی میں چلنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر گئے۔
صدر زرداری نے شہداء کی جرات، قیادت اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں مسلح افواج کی اعلیٰ ترین روایات کی عکاس ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا بھی کی۔
We respect your inbox. Your information will never be shared.
Subscribe for
regular updates and breaking news. For more details, please read our Privacy
Policy.
No comments yet.