صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی حالیہ کامیاب کارروائیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں چلنے والے فتنہ الخوارج کے انیس دہشت گرد مارے گئے۔
صدر نے کہا کہ مسلح افواج کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیت قوم کے تحفظ کی ضامن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارتی پراکسی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی سلامتی اور آئندہ کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ہم خیال چاہئے کالم

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.