ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان–تھائی لینڈ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا اجلاس، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

تھائی لینڈ کے سفیر جناب رونگ ودھی ویرا بتر کی اجلاس میں خصوسی شرکت۔

Editor

1 ہفتے قبل

جمعرات، 4 ستمبر 2025
مقام: پارلیمنٹ ہاؤس، اسلام آباد

پاکستان–تھائی لینڈ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس۔اجلاس کی صدارت گروپ کے ڈپٹی کنوینر اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کی۔ تھائی لینڈ کے سفیر جناب رونگ ودھی ویرا بتر کی اجلاس میں خصوسی شرکت۔  

اجلاس میں پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ جن میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل، محترمہ تہمینہ دولتانہ، سیدہ نوشین افتخار، محترمہ صبا تالپور، ملک انور تاج، میر عثمان بادینی، محترمہ صبا صادق، محمد مقداد علی خان، محترمہ شائستہ خان، صلاح الدین جونیجو اور عمار احمد خان لغاری شامل تھے۔ ڈریم اسپورٹس گروپ کے سی ای او مباشر رفیق سنجرانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے پاکستان–تھائی لینڈ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو فعال بنانا ایک اہم اقدام ہے جو دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری اور باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے گندھارا تہذیب کو دونوں ممالک کے درمیان ایک تاریخی رشتہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیم، تجارت، سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کے شعبوں میں تھائی لینڈ کے ساتھ قریبی تعاون چاہتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ میں بھی ایک پارلیمانی فرینڈشپ گروپ تشکیل دیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوامی روابط مزید مستحکم ہوں۔

تھائی لینڈ کے سفیر نے پاکستان کی جانب سے تعلقات بڑھانے کی خواہش کو سراہا اور کہا کہ تھائی لینڈ باہمی تجارت کو دگنا کرنے، سیاحت اور ثقافتی روابط کو بڑھانے اور کاروباری تعلقات کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے تجارت کے فروغ کے لیے فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) کو اہم قرار دیا اور کہا کہ مچھلی، کھیلوں کے سامان اور آٹو پارٹس روایتی شعبے ہیں جبکہ خدمات اور حلال فوڈ انڈسٹری میں بھی بے شمار نئے مواقع موجود ہیں۔

گفتگو میں براہ راست پروازوں کی تعداد بڑھانے، ویزہ کے حصول کو آسان بنانے اور کاروباری ماحول کو بہتر کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر پاکستان–تھائی لینڈ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارلیمانی روابط اور عملی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کیے جائیں گے۔ گروپ نے یقین ظاہر کیا کہ یہ مسلسل پارلیمانی روابط دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے اور دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry