ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

نواب شاہ: بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی شہید بینظیر آباد آمد، سیلابی صورتحال پر انتظامیہ کو ہدایات

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی، محکمہ آبپاشی، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے منتظمین نے تفصیلی بریفنگ دی۔

Editor

1 ہفتے قبل

Voting Line

نواب شاہ (رپورٹ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری ضلع شہید بینظیر آباد پہنچیں، جہاں انہوں نے حالیہ سیلابی ریلے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو طلب کرلیا۔ ان کے ہمراہ سندھ حکومت کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بھی موجود تھیں۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی، محکمہ آبپاشی، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے منتظمین نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپر فلڈ کی صورت میں ضلع کی نو یونین کونسلوں کے 95 دیہات متاثر ہوسکتے ہیں، جہاں تقریباً 80 ہزار افراد اور 64 ہزار سے زائد مویشیوں کو خطرہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں قاضی احمد اور سکرنڈ کے گاؤں تھٹ، سعید کانڈو، پھلیل، کھڑ، گہرام مری، بہاول شاہ، محراب پور، ماڑی اور موریا لاکھو شامل ہیں۔

انتظامیہ نے آگاہ کیا کہ ضلع میں 59 ریلیف کیمپ اور 11 میڈیکل کیمپس فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ لائف جیکٹس، کشتیاں، فائر بریگیڈ، ایمبولینسز، ڈی واٹرنگ پمپس اور وینٹی لیٹرز کا انتظام بھی کرلیا گیا ہے۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم پولیس، انتظامی اداروں اور رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ “ضلع شہید بینظیر آباد کے عوام کو میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑوں گی۔ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر یہ وقت ایک قوم بن کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے مختصر عرصے میں تیسری بڑی سیلابی آفت کا سامنا ہے، اور امید ظاہر کی کہ انتظامیہ ماضی کے تجربات سے سبق سیکھ کر مزید بہتر اقدامات کرے گی۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ہدایت دی کہ امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے اور بروقت مدد کے حوالے سے کسی بھی اقدام سے گریز نہ کیا جائے۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry