صدر مملکت آصف علی زرداری کا پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے رابطہ
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے صوبے میں سیلاب کی صورت حال پر بات چیت کی

خبر
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے رابطہ
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹس) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے رابطہ کیا اور صوبے میں سیلاب کی تازہ صورتِ حال پر بات چیت کی۔
گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں عوام تک پہنچا جارہا ہے تاکہ انہیں یہ پیغام دیا جائے کہ اس مشکل گھڑی میں ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ پاکستان ہلال احمر کی خدمات کا دائرہ لاہور، حافظ آباد، قصور، مظفرگڑھ، راجن پور، نارووال اور منڈی بہاؤالدین سمیت تقریباً صوبے بھر میں پھیلا دیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہلال احمر کے امدادی کیمپ قائم کردیے گئے ہیں جبکہ کرتارپور میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جارہا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو نئے اور کڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ بپھرے دریا اور بے موسم بارشیں خطے میں غذائی بحران کے بڑے خطرے کی شکل اختیار کرچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ماحولیاتی تباہی میں کوئی کردار نہیں لیکن ہماری قوم اس کی بھاری قیمت ادا کررہی ہے۔ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
صدر زرداری نے واضح کیا کہ عوام کو اس سخت وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور متاثرین کی مدد ہر صورت جاری رکھی جائے گی۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.