ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدر زرداری کی چین کو یومِ فتح کی 80ویں سالگرہ پر مبارکباد

صدر نے چین کے ساتھ یکجہتی کے عزم کو دہرایا اور چین کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Editor

1 ہفتے قبل

Voting Line

 

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کو یومِ فتح کی 80ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کیں اور فسطائیت کے خلاف کامیابی پر چینی عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن چینی عوام کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے فسطائیت اور عسکریت پسندی کے خلاف چین کی طویل جدوجہد کو سراہا۔

صدر زرداری نے کہا کہ یومِ فتح چین کے عالمی امن میں تاریخی کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ وژن پر قائم ہیں۔

صدر نے چین کے ساتھ یکجہتی کے عزم کو دہرایا اور چین کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry