بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو سیلاب متاثرین کی مدد کی ہدایت
سندھ حکومت کے وزراء اور پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران و کارکنان اس کڑے وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، بلاول ہاوَس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی قیادت کو سیلاب کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ممکنہ طور پر متاثرہ افراد کی مدد کے لئے پیشگی اقدامات کیے جائیں، اور اس کے ساتھ ساتھ سیلابی ریلے اور اس کے اثرات کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے وزراء اور پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران و کارکنان اس کڑے وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پارٹی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت سیلاب اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.