ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

لاڑکانہ: بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری

بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزار پر ملکی سلامتی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

Editor

2 ہفتے قبل

Voting Line

 

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

اس موقع پر انہوں نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی جبکہ شیریں امیر بیگم اور بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر بھی پھول چڑھائے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزار پر ملکی سلامتی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry