لاڑکانہ: بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے مختلف وفود کی ملاقاتیں، شہید اہلکار کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
شہر کے میئر انور لہر اپنے والد علی نواز لہر کے ہمراہ بھٹو ہاؤس پہنچے اور چیئرمین پیپلزپارٹی کو لاڑکانہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے رہنما امداد عباسی اور شفقت عباسی نے بھٹو ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اسی طرح، لاڑکانہ کے معزز شہری اسداللہ کھوڑو نے بھی بھٹو ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شہر کے میئر انور لہر اپنے والد علی نواز لہر کے ہمراہ بھٹو ہاؤس پہنچے اور چیئرمین پیپلزپارٹی کو لاڑکانہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جمیل سومرو بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ، رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے بھی بھٹو ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی اور کنری کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر چیئرمین کو آگاہ کیا۔
ادھر، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تعلقہ رتوڈیرو کے گاؤں خانواہ پہنچے جہاں ان کے ہمراہ فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے سپاہی رمضان جروار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے صاحبزادوں عبدالصمد، علی حسین اور بلاول سے دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سپاہی رمضان جروار ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.