صدر آصف علی زرداری کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
صدرِ مملکت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام مل کر اس آفت کا مقابلہ کریں گے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ سیلاب اور ریلوں میں جانی و مالی نقصان اٹھانے والے خاندانوں کے دکھ کو وہ اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کو ہونے والے بڑے پیمانے پر نقصان پر بھی صدر نے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے سیلاب کے دوران مسلح افواج اور ریسکیو اداروں کی بہادری اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں افواجِ پاکستان نے عوام کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ آنے والے ممکنہ بڑے سیلابی ریلے کے لیے فوری اور مؤثر تیاری کرے تاکہ عوام کو زیادہ نقصان سے بچایا جا سکے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ پاکستانی قوم مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کرے گی۔ "جس طرح 2010 اور 2022 کے سیلابوں میں قوم نے اتحاد اور حوصلے سے سرخروئی حاصل کی، اسی طرح اس بار بھی ہم کامیاب ہوں گے،" صدرِ مملکت نے کہا۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.