پنجاب میں سیلابی صورتحال: پیپلز پارٹی رہنما کا انتباہ
پنجاب میں سیلابی صورتحال: پیپلز پارٹی رہنما کا انتباہ
لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے پنجاب میں بڑھتے ہوئے سیلابی خطرے کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام سے اتحاد کی اپیل کی ہے۔
سید حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ "سیلاب کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، سب کو متحد ہونا ہوگا۔" انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلا گزرنے والا ہے جو براہ راست ان کے حلقے، شہر اور پورے صوبے کو متاثر کرے گا۔
پیپلز پارٹی رہنما نے زور دیا کہ "مشکل وقت سے نمٹنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے۔" انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہم انتشار اور تنقید کا شکار ہیں۔
سید حسن مرتضیٰ نے کسان برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "کسان بھائی سال بھر خوراک مہیا کرتے ہیں، آج ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔"
انہوں نے حکمرانوں سے اپیل کی کہ "حکمران ذاتی انا چھوڑ کر عوام کی مدد کریں" اور "سیاسی گفتگو کی بجائے بحالی پر توجہ دی جائے۔"
عوام سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ نے کہا: "عوام صبر و حوصلے کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں۔" انہوں نے یقین دلایا کہ "یہ آزمائش اللہ کی طرف سے ہے، ان شاءاللہ خیر سے گزر جائے گی۔"
سید حسن مرتضیٰ نے موجودہ سیلابی صورتحال کو حکومت اور متعلقہ اداروں کی ناکامیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا: "پنجاب کا سیلاب آج ہماری ناکامیوں اور کوتاہیوں کا نوحہ ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "حکومت اور ادارے ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، وزرا ترجیحات بدلنے کے بجائے غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں۔"
پیپلز پارٹی رہنما نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ہاؤسنگ مافیا پر سخت تنقید کی اور کہا: "غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رکاوٹوں نے تباہی کو دوگنا کر دیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "لاہور کی سرسبز زمینیں ہاؤسنگ مافیا نے نگل لیں، فصلیں تباہ اور دریاؤں کے کنارے کمزور چھوڑ دیے گئے۔"
سید حسن مرتضیٰ کے مطابق آج سیلاب لاکھوں ایکڑ زمین اور ہزاروں گھروں کو ڈبو رہا ہے، مگر حکمران ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا: "لاکھوں لوگ ڈوب رہے ہیں، مگر کوئی جواب دہ نہیں!"
انہوں نے حکمرانوں کی جانب سے کلائمٹ چینج کے بہانے بنانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: "کلائمٹ چینج کے نام پر بہانے بنانا آسان ہے، اصل مجرم وہ ہیں جنہوں نے قوم کی زمین اور مستقبل بیچ ڈالا۔"
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ہم خیال چاہئے کالم

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.