ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

سندھ کی 20 لاکھ سے زائدخواتین کو گھروں کا مالک بنانا ایک خاموش سماجی انقلاب کی ابتدا ہے:  بلاول بھٹو زرداری

میرے نانا قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے وعدہ کیا تھا کہ پیپلز پارٹی پورے پاکستان کے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دے گی۔

Editor

2 ہفتے قبل

Voting Line

قمبر شہداد کوٹ:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی 20 لاکھ سے زائدخواتین کو گھروں کا مالک بنانا ایک خاموش سماجی انقلاب کی ابتدا ہے جس کے مثبت اثرات بتدریج سامنے آتے رہیں گے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین  نے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے  تعلقہ میروخان کے گاؤں نیو تھارو وڈھو میں سیلاب سے متاثرہ  خاندانوں کیلئے سندھ پیپلزہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیااور  مالکانہ حقوق کی اسناد اُن گھروں کی خواتین کے حوالے کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل ہورہا ہے، یوں پاکستان پیپلزپارٹی کی   نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کا جو وعدہ کیا تھا، وہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ میرے نانا قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے وعدہ کیا تھا کہ پیپلز پارٹی پورے پاکستان کے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دے گی۔ حکومتِ سندھ  سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کی شکل میں اپنے شہید قائدین کے وعدے کو پورا کر رہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  سیلاب متاثرین مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کے حوصلے و کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندھ گھروں کے  اتنے بڑے منصوبے کو سیلاب متاثرین  کی محنت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے دو مزید منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، جن میں سے ایک نئے تعمیر ہونے والے گھروں کو شمسی توانائی اور دوسرا واش کی سہولت کی فراہمی ہے۔ اس موقع پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری و ایم پی اے جمیل احمد سومرو، ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی اور دیگر اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندے اور تنظیمی عہدیداران  بھی پارٹی چیئرمین کے ہمراہ موجود تھے۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry