پیپلز پارٹی کے چیئرمن کا سابق پارٹی عہدیدار الطاف احمد قریشی کی وفات پر گہرے غم کا اظہار
پیپلز پارٹی کے چیئرمن کا سابق پارٹی عہدیدار الطاف احمد قریشی کی وفات پر گہرے غم کا اظہار
کراچی/لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق مرکزی ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری اور اطلاعات سیکریٹری پنجاب الطاف احمد قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم الطاف احمد قریشی کی طلبہ سیاست میں جدوجہد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف قریشی ایک سینئر صحافی اور روشن خیال سیاسی رہنما تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل نصیب کرے۔
ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما الطاف احمد قریشی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ جامع مسجد ربیع القرآن میں قاری عبدالرحمن نے پڑھائی۔ مرحوم الطاف احمد قریشی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کا ختم قرآن کل بروز بدھ انتیس اگست کو ان کی رہائش گاہ 71-اے تھری، جوہر ٹاؤن میں بعد نماز عصر ادا کیا جائے گا۔
نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے متعدد اہم رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں چودھری منظور، چودھری اسلم گل، عثمان ملک، نوید چودھری، میاں مصباح الرحمن، فیصل میر، رانا جمیل منج، ڈاکٹر جاوید جان، جاوید اختر، چودھری ریاض، گوہر بٹ، چودھری خادم حسین، تنویر بٹ، آزاد بٹ، حاجی عزیز الرحمن چن، طارق خورشید، منیر احمد خان، چودھری غلام عباس، فرخ مرغوب صدیقی، خالد بٹ، صداقت شیروانی، نصیر احمد، بشارت صدیقی، شیخ روشن، یاسر بارا، شیخ عرفان، بشارت علی، مدثر شاکر، ڈاکٹر رضوان بھائی، آفتاب گورایہ، احمد گھمن، اکرم کمبوہ، عاقب سرور، اور عرفان بھٹی شامل تھے۔
الطاف احمد قریشی نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک باصلاحیت کارکن تھے بلکہ صحافت کے شعبے میں بھی ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے طلبہ سیاست سے آغاز کرتے ہوئے پارٹی کے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ہم خیال چاہئے کالم

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.