گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کے نام کرنے کے پیچھے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ کارفرما ہے : بلاول بھٹو زرداری
پی پی پی چیئرمین نے تعلقہ رتودیرو کے گاؤں راہوجا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے تعمیر اور زیرتعمیر گھروں کا دورہ کیا اور مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں۔

لاڑکانو : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے 2022ع کے سیلاب متاثر 21 لاکھ خاندانوں کے لیے تعمیر ہونے والے گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کے نام کرنے کے پیچھے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ کارفرما ہے جو خواتین کو معاشی طور خودمختار بنانے میں یقین رکھتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعمیر ہونے والے مکان صرف گھر نہیں، اُن کی مالک خواتین کے لیے اثاثہ ہیں۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے تعلقہ رتودیرو کے گاؤں راہوجا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے تعمیر اور زیرتعمیر گھروں کا دورہ کیا اور مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی پارٹی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئے گھروں کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے والی خواتین اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد دی اور اُن کے لیے اپنی نیک تمناوَ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے گھروں کی تعمیر سے میں نے اور حکومتِ سندھ نے آپ سے کیا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ انہوں نے نئے گھروں کی مالک خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ صرف گھر نہیں ہے، ایک اثاثہ ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی قیت بھی بڑھتی جائے گی۔ یہ اثاثہ اپنے پاس رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گھر کوئی اِن سے چھین نہیں سکتا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ کو لے کر چل رہے ہیں، جنہوں نے عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں اِن گھروں کی مالکانہ حقوق عورتوں کے نام کر رہے ہیں تاکہ خواتین کی معاشی طور تھوڑی بہت طاقت ملے۔ پی پی پی چیئرمین نے سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے متعلق حکومتِ سندھ کی کاوشوں و عزم کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی کوشش ہے کہ نئے تعمیر ہونے والے گھروں کو شمسی توانائی کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ ان کی بجلی کا مسئلہ حل کیا جاسکے، جبکہ صوبائی حکومت ان گھروں کو واش کی فیسیلیٹی فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔ دورے کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گاوَں راہوجا کے باسیوں کے ساتھ گُھل مِل گئے اور اُن سے گھروں کی تعمیر، ان کے معاشی حالات اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بات چیت کی۔ دریں اثناء، دورے کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ پیپلز ہاوَسنگ اور سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاڑکانہ ضلع میں ایک لاکھ 22 ہزار میں سے 90 ہزار گھر تعمیر ہونا شروع ہوچکے ہیں، جبکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے سروے کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے بلب، پنکھے، انورٹر، بیٹری اور کیبلز پر مشتمل ہزاروں سولر کِٹس بھی مستحقین، جن میں سیلاب متاثرین بھی شامل ہیں، میں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری و ایم پی اے جمیل احمد سومرو، دیگر اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندے، مقامی پارٹی عہدیداران وکارکنان بھی موجود تھے۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.