مرکز قومی بچت کا سسٹم ڈاؤن، پینشنرز اور متوسط طبقہ شدید مشکلات کا شکار
دفتر کے عملے نے تصدیق کی کہ سسٹم ایک ہفتے سے بند ہے اور تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کب تک یہ دوبارہ بحال ہوگا۔

لاہور: مرکز قومی بچت (National Savings) کے سسٹم میں کئی روز سے جاری تکنیکی خرابی نے پینشنرز، بزرگ شہریوں اور متوسط طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے شہری اپنی رقوم اور منافع حاصل کرنے کے لیے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں، تاہم سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے وہ خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں۔
غازی روڈ لاہور پر واقع مرکز قومی بچت کے دفتر میں آنے والے ایک بزرگ پینشنر نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین دن سے مسلسل دفتر کا رخ کر رہے ہیں لیکن سسٹم کی خرابی کے باعث انہیں منافع کی رقم نہیں مل رہی، جس سے ان کے گھر کا چولہا بجھنے کے قریب ہے۔ "میری اور میرے خاندان کی گزر بسر اسی بچت اسکیم سے ہوتی ہے، لیکن اب ہم شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں،" انہوں نے روتے ہوئے کہا۔
دفتر کے عملے نے تصدیق کی کہ سسٹم ایک ہفتے سے بند ہے اور تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کب تک یہ دوبارہ بحال ہوگا۔ اس صورتحال نے خاص طور پر پینشنرز اور محدود آمدنی والے طبقے کو کڑی آزمائش میں ڈال دیا ہے جو اپنی روزمرہ ضروریات انہی بچت اسکیموں کے منافع سے پوری کرتے ہیں۔
متاثرہ شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر سسٹم کو بحال کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.