وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت صوبائی انفارمیشن سیکریٹریز اور ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں کا اہم اجلاس
اجلاس میں ایم این اے شرمیلا فاروقی، سینیٹر ندیم بھٹو، سعدیہ جاوید، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ڈویژن و ضلعی انفارمیشن سیکریٹریز نے شرکت کی۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کے میدان میں اپنی روایت کو مزید آگے بڑھا رہی ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ہے۔
حیدرآباد میں سینئر وزیر سندھ اور پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن کی صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن ونگ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایم این اے شرمیلا فاروقی، سینیٹر ندیم بھٹو، سعدیہ جاوید، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ڈویژن و ضلعی انفارمیشن سیکریٹریز نے شرکت کی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صحت کے شعبے میں این آئی سی وی ڈی کا صوبہ بھر میں نیٹ ورک قائم ہے جہاں دل کے تمام علاج مفت کیا جاتا ہے جب کہ حکومت سندھ کی جانب سے مہنگا ترین سائبر نائف علاج بالکل مفت فراہم کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں جدید سہولتیں دی گئی ہیں تاکہ عوام کو عالمی معیار کا علاج میسر ہو جب کہ تعلیم کے میدان میں نئے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز قائم کی جا رہی ہیں، موجودہ تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پیپلز بس، پنک بس اور الیکٹرک بسیں عوام کو جدید اور آرام دہ سفری سہولتیں فراہم کررہی ہیں جب کہ توانائی کے میدان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبے اور تھر کول پراجیکٹ سندھ کی ترقی کے ضامن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران سندھ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد، خیمے، خوراک اور علاج فراہم کیا جب کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جارہے ہیں اور 2 لاکھ سے زائد خاندانوں کو سولر سسٹم فراہم کیا جارہا ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ تمام اقدامات شفافیت کے ساتھ اور عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیے جارہے ہیں۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن ایک خاندان ہیں ۔۔ پیپلزپارٹی کا پیغام دلیل اور شائستگی پر مبنی ہونا چاہیے۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.