ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

خیبر پختونخوا میں سیلابی تباہی پر پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید

خیبر پختونخوا میں سیلابی تباہی پر پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید

Editor

3 ہفتے قبل

 
 
 
 ممبر پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو احسن رضوی نے ملک میں موجودہ سیلابی صورتحال پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے۔
 
احسن رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں ملبے تلے دبی ہوئی لاشیں پاکستان تحریک انصاف کی ناکام کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نووارد رہنماؤں کو خیبر پختونخوا میں ہونے والی اس عظیم تباہی اور بربادی نظر نہیں آ رہی۔
 
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ جو لوگ کراچی میں پانی جمع ہونے پر ہر وقت واویلا کرتے رہتے ہیں، ان کی اپنے صوبے میں کارکردگی بالکل صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنازے پڑھنے اور متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے پی ٹی آئی کی قیادت اڈیالہ جیل میں قیدی نمبر 420 کے ارد گرد ہی گھومتی رہتی ہے۔
 
احسن رضوی نے کہا کہ یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں بلکہ انسانی ہمدردی اور امدادی کاموں کا ہے، مگر پی ٹی آئی کی قیادت کو شرم نہیں آتی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت اور گورنر پنجاب نے فوری طور پر خیبر پختونخوا میں امدادی سامان پہنچانے کا اہتمام کیا ہے۔
 
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کو بہترین انداز میں سنبھال رہی ہے اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ اپنے صوبے کی فکر کرے اور وہاں کے عوام کی بہتری کے لیے کام کرے بجائے اس کے کہ وہ دوسروں پر الزامات لگاتے رہیں۔
 
اس موقع پر انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں متاثرہ علاقوں کے عوام کی بھرپور مدد کریں اور سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر انسانیت کا تقاضا پورا کریں۔
Comments

No comments yet.

Effy Jewelry