ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے لاہور اور وزیرآباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے لاہور اور وزیرآباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

Editor

ایک ماہ قبل

Voting Line
 
 
 
 
 
(لاھور ):پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے پارٹی رھنماو،عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد کیساتھ ریلی کی صورت میں وسطی پنجاب کے 2 قومی اور ایک صوبائی حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرا دئیے۔این اے 129 لاھور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف محمود ناگرہ نے اسٹنٹ ریٹرننگ افسر ڈاکٹر نادیہ کے پاس،این اے 66وزیر آباد سے اعجاز سمہ اور طاہر اقبال چیمہ جبکہ پی پی 87سے زبیر حمزہ و تہ خیل اور محمد ایاز خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔لاھور میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف محمود ناگرہ ایک بڑی ریلی کی صورت میں ڈیرہ ناگرہ سے ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جیل روڈ پر کاغذات جمع کرانے آئے،اس موقع پرپارٹی رھنما عثمان ملک،جمیل۔منج،حاجی عزیز الرحمن چن ،امجد جٹ،عمر شریف بخاری،میر شکیل چنی،شکیل پاشا،عامر نصیر بٹ،بشارت صدیقی،منشا وقاص پرنس، قدیم سلیم , راو شجاعت،راجہ شبیر،ریاض جٹ،آغا تقی شاہ،عاقب سرور سمیت جیالوں کی کثیر تعداد موجود تھی،پارٹی کارکنوں کی آصف ناگرہ کو این اے 129سے امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد دی اورجئے بھٹو،زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے بھی لگائے۔
 
 
Comments

No comments yet.

Effy Jewelry