ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی 11 رکنی سڈی سرکل کمیٹی تشکیل، ڈاکٹر ضرار یوسف کنوینئر مقرر

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی 11 رکنی سڈی سرکل کمیٹی تشکیل، ڈاکٹر ضرار یوسف کنوینئر مقرر

Editor

ایک ماہ قبل

Voting Line

 

 
"پیپلز پارٹی نے وسطی پنجاب کی سڈی سرکل کمیٹی کا اعلان کر دیا، تنظیمی و نظریاتی مضبوطی پر فوکس
 
 
 
 پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی جانب سے سڈی سرکل کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر ضرار یوسف ہوں گے، جن کی قیادت میں 11 رکنی کمیٹی نے اپنے فرائض سنبھال لیے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر ضیاء اللہ بنگش، راجہ اسرار عباسی، طارق خورشید، پروفیسر ماجد نوید، انجینئر واصف علی، عامر ذکاء الدین، حمیرا لطیف، خالد بھٹی، سبط حسن اور منصور کٹاریہ شامل ہیں۔  
 
یہ کمیٹی پنجاب میں پیپلز پارٹی کی سیاسی و نظریاتی بنیادوں کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی منشور کے مطابق کارکنوں کی سیاسی، تنظیمی اور آئینی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھی کام کرے گی۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد پارٹی کے کارکنوں کو مضبوط بنانا اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تاکہ پیپلز پارٹی کی عوامی رابطہ مہم کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے۔ 
 
Comments

No comments yet.

Effy Jewelry