پرانی اور صدیوں سے ہونیوالی مجالس پر مقدمہ نہیں بنتا، گورنر پنجاب
پرانی اور صدیوں سے ہونیوالی مجالس پر مقدمہ نہیں بنتا، گورنر پنجاب
سردار سلیم حیدر خان نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ ایسی پالیسی بنائے کہ چار دیواری کے اندر مجالس، میلاد جیسے اجتماع کی مکمل آزادی ہونی چاہیئے، پاکستان میں بسنے والے افراد کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے جبکہ شیعہ، سنی سمیت تمام مسالک کے لوگ مسلمان ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب نے محرم الحرام میں محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ ایسی پالیسی بنائے کہ چار دیواری کے اندر مجالس، میلاد جیسے اجتماع کی مکمل آزادی ہونی چاہیئے، جبکہ پرانی اور صدیوں سے چلتی مجالس پر ایف آئی آر نہیں ہونی چاہیئے۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ بارشوں کی صوتحال کے پیش نظر سیلابی مقامات، ندی نالوں، دریاوں اور برقی آلات کی جانب نہ جائیں، جبکہ شدید بارشوں کی صورتحال میں دفعہ 144 پر عمل ہونا چاہیئے، پنجاب میں بارشوں سے ہونیوالے جانی اور مالی نقصانات پر بہت دکھ اور افسوس ہے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں مذہبی فرقہ واریت پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے افراد کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے، جبکہ شیعہ، سنی سمیت تمام مسالک کے لوگ مسلمان ہیں، صوبے کے عوام کی قیمتی جان و مال کا تحفظ پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے پنجاب کے عوام کی جان و مال کا تحفظ اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.