ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

حکومت سیلاب متاثرین کو فوری امداد پہنچائے، پیپلز پارٹی کے رانا فاروق سعید کا مطالبہ

حکومت سیلاب متاثرین کو فوری امداد پہنچائے، پیپلز پارٹی کے رانا فاروق سعید کا مطالبہ

Editor

ایک ماہ قبل

Voting Line

 

 

لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ہنگامی امدادی کارروائیاں شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیموں کو متاثرین کی مدد کے لیے بلا تاخیر اپنی سرگرمیاں تیز کرنی چاہئیں، کیونکہ یہ وہ وقت ہے جب ہمیں بلا امتیاز تمام متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔ رانا فاروق سعید یہ بات ماڈل ٹاؤن لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنان سے خطاب کے دوران کہی۔  

 

اس موقع پر پارٹی کے متعدد سرکردہ رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جن میں احمد گھمن، احسن رضوی، ذیشان شامی، نسیم صابر، فرخ بصیر، بشارت علی اور مدثر شاکر شامل تھے۔ انہوں نے بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا اور کہا کہ حکومت اور تمام سیاسی و سماجی اداروں کو مل کر اس بحران سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry