بارشوں اور سیلاب سے تباہی پر پیپلز پارٹی کا احتجاج، حکومت کو ناکامی کا مرتکب قرار دے دیا
بارشوں اور سیلاب سے تباہی پر پیپلز پارٹی کا احتجاج، حکومت کو ناکامی کا مرتکب قرار دے دیا

لاھور( )جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے پنجاب میں حالیہ بارش کے دوران جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج وملال ہوا،جس پر میں ہلاک و زخمی ہونیوالے افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشیں، سیلاب، اور موسمیاتی تباہ کاریاں کوئی اچانک آنے والی آفت نہیں،قدرتی آفات سے انکار نہیں مگر ان سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل دستیاب نہ ہونا حکومتی نا اہلی ہے۔حسن مرتضیٰ نے سوال کیا کہ کیا حکومت اور انتظامیہ کا کام صرف الرٹ جاری کر دینا ہوتا ہے؟پورا پنجاب ڈوبا ہوا ہے اور ہر سال اسکی پیشن گوئی ہوتی ہے مگر حکومتی تیاری صفر ہوتی ہے،اگر متعلقہ حکام بروقت اقدامات کرتے توکسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔حسن مرتضیٰ نے مذید کہا کہ لاہور، فیصل آباد، پنڈی، اسلام آباد جیسے بڑے شہر نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث بدترین شہری سیلاب کی زد میں آئے۔پنجاب بھر میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال تشویشناک ہے حکومت ہنگامی اقدامات کرے اوربارشوں کے نتیجے میں کسانوں کو ہونیوالے نقصانات کا ازالہ ممکن بنایا جائے نیزگرنے والے گھروں کے رہاشیوں کو فی الفور چھت فراہم کی جائے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ہم خیال چاہئے کالم

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.