حکومتی معاشی پالیسیوں پر سوالات: احسن رضوی کا کہنا 'اشتہارات کے علاوہ گڈ گورننس نظر نہیں آتی
حکومتی معاشی پالیسیوں پر سوالات: احسن رضوی کا کہنا 'اشتہارات کے علاوہ گڈ گورننس نظر نہیں آتی

لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ایگزیکٹو ممبر احسن رضوی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کو دو تہائی اکثریت ملنے کے بعد عوام کو اس کے منفی اثرات بھگتنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں، چینی اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی مہنگائی کے بعد اب پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کے خلاف معاشی قتل عام کی مانند ہیں۔
احسن رضوی نے مزید کہا کہ کسان، مزدور، تاجر، طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کا گزارہ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر عوام کو ریلیف نہیں مل رہا تو پھر اسٹاک ایکسچینج کے ریکارڈ یا معاشی ترقی کے دعوے محض دکھاوے کے سوا کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی گڈ گورننس صرف ٹی وی اور اخبارات کے اشتہارات تک ہی محدود ہے، جبکہ حقیقت میں قیمتوں میں مسلسل اضافہ حکومتی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ طرزِ عمل نہ صرف گورننس کی ناکامی کو عیاں کرتا ہے بلکہ کمزور معاشی پالیسیوں کا بھی غماز ہے۔ احسن رضوی نے زور دے کر کہا کہ اگر حکومت سنجیدہ نہیں ہوگی تو عوام کے مسائل مزید بڑھتے چلے جائیں گے اور ملک معاشی بحران کی گہرائیوں میں جا سکتا ہے۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.