پیپلز پارٹی کا یومِ سیاہ: 48 سال گزرنے کے بعد بھی ضیاء کے مارشل لاء اور بھٹو کی شہادت کا غم تازہ
پیپلز پارٹی کا یومِ سیاہ: 48 سال گزرنے کے بعد بھی ضیاء کے مارشل لاء اور بھٹو کی شہادت کا غم تازہ

پیپلز پارٹی کا یومِ سیاہ: 48 سال گزرنے کے بعد بھی ضیاء کے مارشل لاء اور بھٹو کی شہادت کا غم تازہ
لاھور: ۔پاکستان کی سیاسی تاریخ میں 5 جولائی 1977 کے سیاہ ترین دن کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اھتمام آج (5 جولائی) یوم سیاہ محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر نہایت سادگی سے منایا جائیگا۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آج سے 48 برس قبل5 جولائی 1977 کو ایک آمر جنرل ضیاء الحق نے ملک کے منتخب وزیراعظم *شہید ذوالفقار علی بھٹو* کی حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت پر شب خون مارا اور آئین کو پامال کرتے ہوئے مارشل لاء نافذ کیا،ایک آمر نے اس روز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کر کے مارشل لا نافذ کر دیا۔ یہ اقدام نہ صرف 1973 کے آئین کی کھلی خلاف ورزی تھا بلکہ عوامی مینڈیٹ کی بے حرمتی بھی تھی جسے سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کے نام پر جائز قرار دے دیا، جس نے آئینی تاریخ پر بدنما داغ چھوڑا ۔انہوں نے بتایا کہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی تمام تنظیمیں، الائیڈ ونگز اور ٹکٹ ہولڈرز آج(5 جولائی 2025) کو یومِ سیاہ کےموقع پر سادگی مگر سنجیدگی کے ساتھ اپنے احتجاجی پروگرام ترتیب دیں، بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، آئین شکنی کے خلاف بیانات ریکارڈ کروائیں اور جمہوری اقدار سے تجدیدِ عہد کریں۔پارٹی دفاتر اور گاڑیوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ پارٹی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ المناک تاریخ ہے جس نے پاکستان کو انتہا پسندی، دہشت گردی اور آمریت کے تاریک دور میں دھکیل دیا۔ حسن مرتضی نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی اس دن کو جمہوریت کی توہین، آئین کی پامالی اور قومی تاریخ کے سیاہ باب کے طور پر یاد کرتی ہے۔ ۔ضیاء دور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں، دانشوروں اور جمہوریت پسندوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، کوڑے مارے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا گیااور شہید بھٹو کو ایک جعلی مقدمے میں پھانسی دی گئی ۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.