چئیرمین پیپلز پارٹی کا نیشنل پریس کلب سے خطاب
بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت، پاک فوج، میڈیا اور نوجوانوں کے کردار کو سراہا

اسلام آباد: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کی فتح کو تین طرح سے مانتا ہوں۔ پاک فوج نے بھارت کی بڑی فوج کو شکست دی ۔ سفارتی سطح پر تاریخی کردار ادا کیا ۔ پاکستان نے اپنے بیانیہ میں تاریخی فتح حاصل کی۔ پاکستان کے نوجوانوںنے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بھارت کو شکست دی ہے ۔ پاکستان کی میڈیا کا کردار تاریخی ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر پانچ دن میں پاکستان کے میڈیا نے تاریخی فتح حاصل کی۔ دنیا نے پاکستان کے میڈیا کے کردار کو سراہا ۔ میڈیا نے مشکلات کے باوجود پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہمیں نوجوانوں پر فخر ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ صف اول کا کردار آپ صحافیوں کا تھا جس کی میں قدر کرتا ہوں۔ اپنی ساکھ پر آپ لوگوں نے سمجھوتہ نہیں کیا۔ وزیر اعظم نے صحیح وقت پر پر صحیح فیصلہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا پاکستان بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کے لیے تیار ہیں ہمارے ہاتھ صاف ہیں ۔ بھارت نے کسی کے ساتھ اپنی معلومات ہی شیئر نہیں کی ۔ جنگ کے دوران پاکستان شفاف تھا ۔ بھارت نے جنگ کے دوران نہ صرف میڈیا کے ذریعے بلکہ سفارتکاری ہاٹ لائن کے ذریعے بھی جھوٹ پھیلایا۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی۔ پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ بہترین انداز میں رکھا ۔ ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں، ہم نے امن کی بات کی ۔ بھارت تو یہ بات کر رہا تھا کہ پاکستان دہشتگرد ہے لیکن دنیانے اس کے اس بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام کی بھی بات کر رہے ہیں ۔ نسل در نسل ہم نہیں چاہتے نفرتیں پھیلتی رہیں ۔ نئی نسل بھارت کے نفرت کے پیغام کو پسند نہیں کرے گی ۔ مقبوضہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے ۔ اگر دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی تو دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہو گا ۔ بھارت کی سازش تھی کہ پاکستان کو ایک دہشتگرد ملک بتایا جائے ۔ ہم نے اس کی سازش کو ناکام بنایا۔ ہم نے فیٹف کی گرے لسٹ کو وائٹ کر دیا ۔ بھارت ہر محاذ پر ناکام ہوا ۔ اس کے بعد امریکہ کا صدر ہمارے فیلڈ مارشل کو کھانے کی دعوت دیتا ہے یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ۔ بھارت پانی بند کرنے کی دھمکی دیتا ہے ۔ یہ یواین چارٹر کی خلاف ورزی ہے ۔ ہم امن چاہتے ہیں ۔ اگر پانی بند کیا تو پھر جنگ ہو گی اور ہم پہلے کی طرح جیتیں گے ۔ پانی کے لئے جنگ کرنا پڑی تو جنگ کریں گے ۔ مودی ایک زمانے میں گجرات کا قصائی تھا پھر کشمیر کا قصائی بن گیا اور اب مودی وادی سندھ کی تہذیب کا قصائی بننا چاہتا ہے۔بھارت چاہے نہ چاہے عوام امن چاہتی ہے۔ نئی نسل امن چاہتی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا مطلب مذاکرات تھے۔ اصولی طور پر بھارت کو ڈائیلاگ کرنا چاہے ۔بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کے نوجوانوں کو کہا کہ روٹی کھاو ¿ ورنہ گولی کھاو ¿۔ امریکہ کوشش میں ہے کہ جنگ بندی پر بھارت قائم رہے۔ صدر ٹرمپ کی امن کی کوشش بھارت ناکام کرنا چاہتا ہے۔انڈس واٹر ٹریٹی کو بھارت یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت کو اندازہ نہیں تھا پاکستان کا سخت جواب ہوگا اور بھارت نے جہاز نہیں اڑائے کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ ان کے جہاز گرا دیئے جائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر مودی یہ کہتا ہے کہ بھارت نے جنگ بندی کی خواہش نہیں کی تو ہ صرف ایک دفعہ یہ کہہ دے کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی عوام پر ظلم کر رہا ہے جسے فوری طور پر روکنا چاہیے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف ہے یو این کو تسلیم کرو تاکہ امن قائم ہو۔ بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی صدر کی جانب سے ظہرانے پر مدعو کرنے پر کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر جنگ جیتنے والے جنرل ہیں اور یہ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے کہ امریکی صدر نے پاکستانی فوج کے سربراہ کو کھانے پر مدعو کیا۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ہم خیال چاہئے کالم

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.