گورنر ہاؤس میں طلبہ رہنماؤں کی تاریخی ملاقات، صوبائی سیاست اور طلبہ مسائل پر تفصیلی گفتگو
گورنر ہاؤس میں طلبہ رہنماؤں کی تاریخی ملاقات، صوبائی سیاست اور طلبہ مسائل پر تفصیلی گفتگو
لاہور میں گورنر ہاؤس کی فضا "ایشیاء سرخ ہے" اور "طلباء حقوق" کے زوردار نعروں سے گونج اٹھی جب قائد طلباء پنجاب سبط حسن کی سرکردگی میں طلبہ تنظیموں کا ایک کثیر التعداد وفد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کے لیے پہنچا۔
اس اہم ملاقات میں لاہور کے پانچ بڑے تعلیمی اداروں سے منتخب کیے گئے ساٹھ سے زائد عہدیداران نے شرکت کی جن کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔ ملاقات کے دوران صوبائی سیاسی امور اور طلبہ و طالبات کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر نوجوانوں کے سیاسی کردار، تنظیم سازی کے طریقہ کار اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی کھل کر گفتگو کی گئی۔
اس تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما سید احسن رضوی نے بھی شرکت کی جبکہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور کے ذمہ داران حسین محی الدین، اسجد ملک، صداقت علی، حسن خان، اسماعیل قریشی اور دیگر قائدین بھی اس اہم اجتماع میں موجود رہے۔
پنجاب یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف لاہور اور منہاج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران نے پرجوش انداز میں اس ملاقات میں حصہ لیا جن میں طلباء اور طالبات دونوں شامل تھے۔
اس کے علاوہ ڈگری کالجز، سپیریئر یونیورسٹی اور ایجوکیشن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے آرگنائزرز نے بھی بطور مبصر اس اجلاس میں شرکت کی جس سے نوجوانوں کی نمائندگی کو مزید تقویت ملی اور طلبہ تحریک کی بنیادیں مضبوط تر ہوئیں۔
No comments yet.