پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما سبط حسن سے کالج طلبا کی ملاقات، نوجوانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما سبط حسن سے کالج طلبا کی ملاقات، نوجوانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران نوجوانوں کے مسائل، ان کے حقوق اور سیاسی عمل میں فعال شمولیت جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوجوان قائدین نے اپنے مسائل کو سبط حسن کے سامنے پیش کیا اور سیاسی شعور و آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سبط حسن نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے حقوق، اپنی آواز اور اپنے مستقبل کے لیے خود جدوجہد کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہر کالج، ہر محلے اور ہر نوجوان تک سیاسی شعور پہنچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
سبط حسن نے مزید کہا کہ جب تک ملک کی 65 فیصد نوجوان آبادی کو سیاسی آواز نہیں دی جائے گی، تب تک ملک کا سیاسی، تعلیمی اور معاشرتی نظام بہتری کی جانب گامزن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی عمل میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔
اس اہم ملاقات میں علی ابتسام، اسماعیل قریشی، کونین، ریحان اور دیگر نوجوان قائدین نے بھی شرکت کی۔ تمام شرکا نے نوجوان قیادت کے کردار، سیاسی شعور کی اہمیت اور سیاسی عمل میں نوجوانوں کی فعال شمولیت پر مفصل اور بھرپور گفتگو کی۔
No comments yet.