ہفتہ ،13 دسمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

فیصل راٹھور کی آزاد کشمیر وزیراعظم نامزدگی پر پیپلز پارٹی رہنماؤں کی خوشی کا اظہار

فیصل راٹھور کی آزاد کشمیر وزیراعظم نامزدگی پر پیپلز پارٹی رہنماؤں کی خوشی کا اظہار

Editor

3 ہفتے قبل

Voting Line
 
 
 
 
لاھور: فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو سے اظہار تشکر کی تقریب پیپلز پارٹی کے سینئر رھنما حافظ غلام محی الدین کی گلبرگ میں واقع رہائشگاہ پر ہوئی جس کا اہتمام بھٹو ایوارڈ کمیٹی پنجاب کے چیف آرگنائزر چودھری سجاد نذیر نے کیا،اس موقع پر تقریب کے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور وزیراعظم بلاول بھٹو کے نعرے لگائے گئے،تقریب میں سنیر رہنما نوید چودھری,میاں محمد ایوب, عامر نصیر بٹ, ڈاکٹر رفیق خان ,اقبال خان,خالد بٹ,سیٹھ بشیر اور سابق آی جی موٹروے ظفر عباس لک,چودھری اشرف, آغا نعیم حیدر سمیت دیگر بھی شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
حافظ غلام محی الدین نے کہا کہ 
آج بلاول بھٹو کی کاوشوں سے کشمیر میں بھی ہمارا وزیراعظم بننے جارہا ہے,نوید چودھری نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری کی دانش مندانہ سیاسی بصیرت کی وجہ سے اس وقت سب سے زیادہ آیینی عہدے پیپلز پارٹی کے پاس ہیں,چودھری سجاد نذیر نے کہا کہ فریال تالپور اور چودھری ریاض کی محنت سے آزاد کشمیر میں فیصل راٹھور کی شکل میں پارٹی کو نوجوان وزیر اعظم ملا،فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم کا امیدوار نامزد ہونے کی مبارکباد دیتے ہیں۔
 
 
 
Comments

No comments yet.

Effy Jewelry