سانحہ کارساز اور شہید بے نظیر بھٹو کا خون رنگ لائے گا، زرداری کا ویژن درست ثابت ہوا: فیصل میر
سانحہ کارساز اور شہید بے نظیر بھٹو کا خون رنگ لائے گا، زرداری کا ویژن درست ثابت ہوا: فیصل میر
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے جن طالبان کے ذریعے سانحہ کارساز کو انجام دیا اور بعد میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو شہید کروایا، ان طالبان کو صدر آصف علی زرداری نے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں واپس دھکیل دیا تھا۔ فیصل میر نے مزید کہا کہ آج پاک فوج جو افغانستان اور طالبان کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کا ویژن بالکل درست تھا۔
No comments yet.