سانحہ کارساز پیپلز پارٹی کی قیادت کو ختم کرنے کی سازش ہے
سانحہ کارساز پیپلز پارٹی کی قیادت کو ختم کرنے کی سازش ہے
لاھور(۔ )سانحہ کارساز پیپلز پارٹی کی قیادت کو ختم کرنے کی سازش ہے،جن کارکنوں نے پارٹی کی خاطر جانوں کے نذرانے دئیے انکی خاطر سب متحد ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار
سانحہ کار ساز کی 18ویں برسی پر پاکستان پیپلز پارٹی لاھور کے زیر اھتمام دعائیہ تقریب پیپلز سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سانحہ کار ساز کی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے رانا جمیل منج،حاجی عزیز الرحمن چن ،چودھری ریاض،شاہدہ جبیں،میاں ایوب ،نرگس خاں،امجد جٹ،عارف خان،منیر ڈگرا،فیاض بھٹی اور عامر نصیر بٹ ،میر شکیل چنی نے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کا اھتمام پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج اور نائب صدرچودھری ریاض نے کیا تھا،اس موقع پرامجد جٹ،ندیم ملک,عارف خان،ڈاکٹر خالد جاوید جان،نرگس خان،شاہدہ جبیں،واجد علیشاہ،شمیم ملک،رانا عاشر نثار ،فیاض بھٹی،ذیشان شامی،بشارت صدیقی،راو شجاعت،پروین شیخ،میر شکیل چنی،عمران کھوکھر ایڈوکیٹ،عدنان کھوکھرایڈوکیٹ،طاہرغالب،عائشہ قادر،نادیہ شاہ،ڈاکٹر وسیم سیال،ڈاکٹر رفیق،ثمرین تبسم,شہناز کنول،عاقب سرور،کامران ڈار،سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور اسکی بقاء کیلئے قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہم نے شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سینہ تان کر پاکستان دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔مقررین نے مذید کہا کہ شہدائے کار ساز کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،پیپلز پارٹی اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتی اسی لیے ہم آج اکھٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے کار ساز میں 90 فیصد پیپلز یوتھ کے کارکن تھے،عہد کریں کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،محترمہ شہید تمام تر خطرات کے باوجود کارساز میں اپنے کارکنوں کے درمیان پہنچیں،قومی اداروں،قائد عوام،دختر مشرق اور تمام شہداء کو آج سلام پیش کرتے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ آج چیئرمین بلاول بھٹو کو ملک کا آئندہ وزیر اعظم بنانے کا عہد کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ کے سربراہ علامہ یوسف اعوان نے شہدائے کار ساز کیلئے دعا کرائی۔تقریب کے آخر میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا.
No comments yet.