ہفتہ ،13 دسمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

سانحہ کارساز کے 18 سال مکمل، پی پی پی رہنماؤں کا شہداء کو خراج تحسین

سانحہ کارساز کے 18 سال مکمل، پی پی پی رہنماؤں کا شہداء کو خراج تحسین

Editor

ایک ماہ قبل

Voting Line
 
 
 
لاھور: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رھنماوں نے سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18برس قبل ہونیوالے سانحہ ہمیں عزم،ہمت اور جرات کا پیغام دیتا ہے۔اپنے الگ الگ پیغامات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ 18برس گزرنے کے باوجود بھی اس سانحے کے زخم۔مندمل نہیں ہو سکے،اس سانحہ میں 180جیالوں نے اپنی جان کا نذرانہ دیا اور 450سے زائد زخمی ہوئے۔انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،کار ساز کے مقام پر حملے دراصل دختر مشرق کو شہید کرنیکی کوشش تھی۔حسن مرتضی نے مذید کہا کہ جیالے کارکنوں نے جمہوریت اور وطن سے اپنی کمٹمنٹ کی لازوال داستان رقم کیں،بی بی شہید کا مشن آج ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو لے کر چل رہے ہیں.سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ سانحہ کار ساز پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ان مٹ باب ہے جسمیں سینکڑوں جیالوں نے اپنے لہو سے جمہوری قافلے کی آبیاری کی،انہوں نے کہا کہ 18اکتوبر 2007کی شام دختر مشرق کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،آج کی جمہوریت سانحہ کار ساز کے جیالوں کی قربانی کی مرھون منت ہے۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ سانحہ کے شہداءکی جرات،ہمت اور کمٹمنٹ ہمارے جمہوری مستقبل کی اساس بن چکی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی آج اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔
 
 
Comments

No comments yet.

Effy Jewelry