ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

مستقبل میں پاکستان خطے کا طاقتور ترین ملک بن جائے گا، وفاقی وزیر احسن اقبال

یوایم ٹی میں 10ویں بجٹ سمٹ 2025-26 کا کامیاب انعقاد

Editor

4 ماہ قبل

Voting Line
 
 
 
لاہور (       )  یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں بجٹ سمٹ 26-2025 کا انعقاد کیا گیا جس کا مرکزی موضوع ''ایک پائیدار معاشی مستقبل کی راہ' تھا۔ اس اہم موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
 
 سمٹ میں معروف ماہرِ معیشت ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید حسن، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر جنرل احمد عبداللہ، شبر زیدی (سابق چیئرمین ایف بی آر)، ذکی اعجاز (نائب صدر ایف پی سی سی آئی) سمیت پاکستان کے ممتاز پالیسی سازوں نے شرکت کی۔اس موقع پر طلباء سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ سمٹ کے دوران قومی بجٹ، مالی چیلنجز، ٹیکس اصلاحات، مالیاتی استحکام اور صنعتی پالیسی جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ مقررین نے نوجوانوں میں معاشی شعور اجاگر کرنے پر یو ایم ٹی کی کاوشوں کو سراہا۔
 
*ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا* نے تمام مہمانوں کا آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ نوجوان طلباء کو معیشت جیسے اہم موضوعات سے روشناس کروانا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اڑھائی کروڑ بچوں کا اسکول سے باہر ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور جدید تعلیمی اصلاحات کیلئیے خصوصی بجٹ مختص کرنا چاہیے۔
 
*وفاقی وزیر احسن اقبال* نے کامیاب سمٹ کے انعقاد پر یو ایم ٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجٹ 26-2025 پاکستان کی معیشت کے لیے ایک فیصلہ کن موقع ہے۔ انکا کہنا تھا کسی بھی ملک کی ترقی کا راز امن، سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل میں ہے اور معیشت ملک کی بنیاد ہوتی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان 32 ارب ڈالر کی معیشت کے ساتھ چین، بنگلہ دیش اور ویتنام سے پیچھے ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے اپنی ترقی کی راہیں خود ہموار کرے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چوتھے اڑان پاکستان پروگرام کی کامیابی کی صورت میں 2045 تک پاکستان خطے کا طاقتور ترین ملک بن جائیگا۔وفاقی وزیر نے زور دیا کہ شرحِ خواندگی میں اضافے، ایکڈیمیا اور انڈسٹری کے درمیان مضبوط روابط، اور نوجوانوں کی مثبت سمت میں رہنمائی کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا رہے گا۔
 
*سابق چیئر مین FBR شبر زیدی اور ڈاکٹر سلمان شاہ* سمیت دیگر ماہرین اور پالیسی سازوں کی زیر قیادت پینل ڈسکشنز اور جامع گفتگو کے ذریعے اس سمٹ میں قومی بجٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان کو درپیش مالی چیلنجز، بجٹ حکمتِ عملی اور پالیسی کے آپشنز کا تفصیلی گفتگو کی گئی۔ زیر بحث آنے والے موضوعات میں ٹیکس اصلاحات، مالیاتی استحکام، سماجی تحفظ، صنعتی پالیسی، اور ماحولیاتی لچک شامل تھے، جن کا مقصد قومی بجٹ کو ایک ایسا جامع اور پائیدار ترقی کا آلہ بنانا تھا۔
 
تقریب کے اختتام پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید حسن نے وفاقی وزیر احسن اقبال اور دیگر مہمانوں کو سوینئرز پیش کیے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
Comments

No comments yet.

Effy Jewelry