ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

سٹیل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیل کیے گئے گودام فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ

سٹیل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیل کیے گئے گودام فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ

Editor

4 ماہ قبل

Voting Line
سٹیل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیل کیے گئے گودام فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ
 
 
لاہور، 2 مئی۔ پاکستان اسٹیل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور اپنے گوداموں کی فوری ڈی سیلنگ کے لیے چیمبر سے مدد طلب کی ہے۔ وفد نے اس اقدام کو حکومت کو بدنام کرنے کی منظم سازش قرار دیا اور کہا کہ بیوروکریسی کے ایسے اقدامات نہ صرف کاروباری برادری پر حملہ ہیں بلکہ معیشت کو کمزور کرنے اور حکومت کو نقصان پہنچانے کی سوچی سمجھی کوشش ہیں۔وفد نے لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد، سابق صدور میاں انجم نثار، محمد علی میاں اور سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل کو آگاہ کیا کہ پاکستان ریلوے کے افسران نے یکم مئی کو یوم مزدور کی عام تعطیل کے دن بادامی باغ کے علاقے میں سینکڑوں دکانوں اور گوداموں کو سیل کر دیا حالانکہ ان میں سے اکثر یا تو 99 یا 33 سال کی لیز پر ہیں یا باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں۔وفد میں شامل شیخ عمر سرفراز، احسان محمود، حاجی علاو ¿الدین، شیخ عثمان، میاں طاہر اور ملک اعجاز نے بتایا کہ اس کارروائی میں نہ صرف گودام، بلکہ ایسوسی ایشن کا دفتر، مزدوروں کے کمرے اور یہاں تک کہ واش رومز تک سیل کر دیے گئے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ جن مقامات کے لیے ایڈوانس کرایہ ادا کیا جا چکا ہے اور جو قانونی طور پر لیز پر لیے گئے ہیں، انہیں بغیر کسی نوٹس یا قانونی جواز کے سیل کرنا قابل مذمت ہے۔ ان افسران کو ان کے اختیارات کے ناجائز استعمال پر جوابدہ بنایا جائے۔ سٹیک ہولڈرز نے مطالبہ کیا کہ لاہور چیمبر کے اشتراک سے فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس معاملے کو حل کرے اور فوری طور پر سیل کیے گئے تمام گودام اور دکانیں کھولی جائیں۔لاہور چیمبر کی قیادت نے تاجروں کے مو ¿قف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر ہر قدم پر تاجر برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ جب ملک میں پہلے ہی صنعتیں بند ہو رہی ہیں، تو ایسے اقدامات کے باعث کوئی بھی نیا سرمایہ کاری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ پہلے پاکستان ریلوے کو ٹھیک کیا جائے جو ہر ماہ 3 ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کر رہا ہے، بجائے اس کے کہ ان تاجروں کو نشانہ بنایا جائے جو ملکی معیشت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔وفد نے سوال اٹھایا کہ ریلوے افسران نے تاجر دشمن رویہ کیوں اختیار کر لیا ہے؟ کیا ایسی کون سی ایمرجنسی تھی کہ چھٹی کے دن دکانیں سیل کی گئیں؟ بااختیار ہونا ہرگز اس کا مطلب نہیں کہ طاقت کا غلط استعمال کیا جائے۔ مہذب معاشروں میں مسائل کا حل کمیٹیوں کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تمام گودام ڈی سیل کیے جائیں۔
 
 
Comments

No comments yet.

Effy Jewelry