ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

فلسفہ مزدور ۔( لیبر ڈے)

تحریر۔۔طاہر غالب

Editor

4 ماہ قبل

Voting Line

فلسفہ مزدور ۔( لیبر ڈے)
تحریر۔۔طاہر غالب ۔۔۔ممبر و کوارڈینیٹر پنجاب کونسل ۔
 فلسفہ مزدور مطلب محنت کرنے والا  میرے نزدیک  فلسفہ محنت یہ ہے کہ محنت ہر طرح اور ہر طریقے سے ہو سکتی ہے ھاتھ سے محنت کرنے والا  اور زہن  اور قلم سے کام کرنے والا دونوں ہی مزدور کے زمرے میں آتا ہے   فرق یہ ہے کہ ہم دھوپ تپش میں قدال اور کہی پکڑ کر کام کرنے والے کو مزدور سمجھتے ہیں  اور ٹیبل پر بیٹھ کر محنت کرنے والے کو ہم مزدور کے زمرے میں نہیں لاتے۔
  میں تو سمجھتا ہوں حلال بات اور حلا ل کرنے اور حلال کمانے والے کو بھی مزدور کہتے ہیں ۔
آ ج کل کے معاشرے میں جہاں پر نفس اونفسی ہے حلال سوچنا اور کرنا اور حلال کمانا بھی زہنی جہاد ہے اور یہ جہدوجہد صرف مزدور ہی کر سکتا ہے۔ میں تو سمجھتا  ہوں ہر اس شخص کو مزدور کہتے ہیں جو مزدور کی شان اس کی  اہمیت اور اس کا احترام کرنے والاہے ۔
 کیونکہ کہ جو مزدور کی شان کو پہچانتا ہیں اس کے اندر بھی ایک مزدور چھپا ہوا  ہے یعنی وہ سمجھتا ہے کہ مزدور کی تپش کیا ہے ، اور معاشرے میں اس کی اس تپش کا صلہ کیا ہے اگر وہ اس کا صلہ اس کی تپش سے گرنے والے پسینے سے پہلے ادا کردے اور ہر مزدور کی  وفا کا صلہ اپنی وفا سے ادا کر دے تو اپنے اندر بیٹھے مزدور سے وہ وفا کر گیا۔  طاہر غالب ۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry