ہم سسٹم کے اتحادی ہیں حکومت کے نہیں،ہم سب کا ٹارگٹ آئین اور جمہوریت کی سپر میسی ہے۔: ندیم افضل چن
ہم سسٹم کے اتحادی ہیں حکومت کے نہیں،ہم سب کا ٹارگٹ آئین اور جمہوریت کی سپر میسی ہے۔: ندیم افضل چن

ہم سسٹم کے اتحادی ہیں حکومت کے نہیں،ہم سب کا ٹارگٹ آئین اور جمہوریت کی سپر میسی ہے۔: ندیم افضل چن
۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ہم سسٹم کے اتحادی ہیں حکومت کے نہیں،ہم سب کا ٹارگٹ آئین اور جمہوریت کی سپر میسی ہے۔وہ۔پیپلز انفارمیشن بیورو پنجاب کے زیر اھتمام سینٹرل سیکرٹیریٹ میں پیپلز پارٹی کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات اور انکے سوالوں کے جواب دے رھے تھے۔اس موقع پرشہزاد سعید چیمہ،رانا جواد،میاں ایوب،فائزہ ملک،نایاب جان،ناصرہ کفیل،عظیم حفیظ۔سبط حسن،شہر یار چودھری،مفتی عابد حسین بھی موجود تھے۔میڈیا کے سوالوں کے جواب میں ندیم افضل چن نے مذید کہا کہ الیکشن کمیشن جینوئن اور انتخابی اصلاحات بھی ہونا چاہیں۔بطور سیاسی جماعت انتخابی اصلاحات کرانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کیخلاف سائنٹیفک طریقے سے کمزور کیا گیا ہے۔ہم اپنا بیانیہ بنانے میں کامیاب ہو گئے تو پیپلز پارٹی اپکو پنجاب میں نظر ائیگی۔ہمارے ورکروں کیلیے سرکاری دفاتر کھول دیں۔ترقیاتی ادارے ہماری بھی سنیں۔ن لیگ ابھی تک لائن پر نہیں آئی۔ندیم افضل چن نے کہا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح یہ بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک اور اداروں کیلیے کیوں ضروری ہے،ہم کسی کے پابند یا جوابدہ نہیں،عوامی مسائل پر بات کرتے رھیں گے۔انہوں نے کہا کہ1988سے لیکر 2024تک کوئی پیپلز پارٹی کا پاشا دیکھا ہے تو بتائیں۔سروے کر لیں پیپلز پارٹی سے وابستہ طلباء کا مستقبل تباہ کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی پی گدلے نظام کی وکٹم ہے،مگر آج بھی پیپلز پارٹی کی وجہ سے بہت سی چیزیں رکی ہوئی ہیں۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ سندھ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نہروں کا ایشو اٹھایا۔نہری نظام ہماری زندگی موت کا مسئلہ ہے,انہوں نے رسول برانچ سے اپر جہلم کنال کا پانی لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ
پنجاب سے بڑا ظلم ہوا ہے۔اسکا 35فیصد اور سندھ کا 40فیصد پانی پہلے ہی کم ہے،فیصل آباد ،سرگودھا،لاہور رورل کا زیر زمین پانی پی کر دکھائیں۔کتنا ظلم ہے کہ جو فصلیں زیادہ پانی پیتی ہیں ان میں اضافہ اور کم پانی والوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ہم خیال چاہئے کالم

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.