ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

گورنر پنجاب کی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سے ملاقات، ویزہ پالیسی میں نرمی پر اتفاق**

گورنر پنجاب کی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سے ملاقات، ویزہ پالیسی میں نرمی پر اتفاق**

Editor

4 ماہ قبل

Voting Line

**گورنر پنجاب کی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سے ملاقات، ویزہ پالیسی میں نرمی پر اتفاق**  

 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے متحدہ عرب امارات کے کراچی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں ویزہ سنٹر کا تفصیلی دورہ کرایا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ویزہ پالیسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ ہوئی، جس کے دوران پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ حصول کے مراحل میں آسانیاں پیدا کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔  

 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قونصل جنرل کی کراچی میں 25 سالہ خدمات کو سراہا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے قونصل جنرل کو پنجاب آنے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور میں کاروباری افراد سے ملاقات کریں گے اور پاکستانی تاجروں کو یو اے ای میں کاروباری مواقع سے متعلق بریفنگ دیں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔  

 

گورنر پنجاب نے کہا کہ یو اے ای سے آنے والے سرمایہ کاروں کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کے لیے ویزہ پالیسی میں مزید نرمی کی تجویز پیش کی تاکہ وہ یو اے ای میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات برادر اسلامی ممالک ہیں اور ان کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔  

 

ملاقات کے اختتام پر قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ سردار سلیم حیدر خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry