ہومیوپیتھک آلٹرنیٹو میڈیسن اینڈ ہیلتھ پراڈکٹ ادویات کے لئے ایلوپیتھک ادویات کے برابر1% (فیصد) یکساں سیلز ٹیکس شرح نافذ کی جائے: ذکی اعجاز،ایس ایم تنویر،امان اللہ بسمل
ہومیوپیتھک آلٹرنیٹو میڈیسن اینڈ ہیلتھ پراڈکٹ ادویات کے لئے ایلوپیتھک ادویات کے برابر1% (فیصد) یکساں سیلز ٹیکس شرح نافذ کی جائے: ذکی اعجاز،ایس ایم تنویر،امان اللہ بسمل

ہومیوپیتھک آلٹرنیٹو میڈیسن اینڈ ہیلتھ پراڈکٹ ادویات کے لئے ایلوپیتھک ادویات کے برابر1% (فیصد) یکساں سیلز ٹیکس شرح نافذ کی جائے: ذکی اعجاز،ایس ایم تنویر،امان اللہ بسمل
لاہور(پ ر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر ذکی اعجاز،ایف پی سی سی آئی یوبی جی گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر اور ہومیوپیتھک فارماسیوٹیکل اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن پاکستان(HPCA) کے سرپرست اعلیٰ امان اللہ بسمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہومیوپیتھک آلٹرنیٹو میڈیسن اینڈ ہیلتھ پراڈکٹ ادویات کے لئے ایلوپیتھک ادویات کے برابر1%(فیصد) یکساں سیلز ٹیکس شرح نافذ کی جائے۔سیلز ٹیکس ایکٹ کے آٹھویں شیڈول نمبر 81میں ترمیم کر کے اسے DRAPایکٹ 2012سے ہم آہنگ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ HPCAپاکستان نے ایک اہم سیلز ٹیکس بے ضابطگی کی نشاندہی کی ہے جوکہ ہومیوپیتھک آلٹرنیٹو میڈیسن اینڈ ہیلتھ پراڈکٹ پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کے آٹھویں شیڈول میں اس وقت''ادویات کے ایکٹ 1976کے تحت بطور دوا رجسٹرڈ اشیاء''کا حوالہ دیا گیا ہے، جبکہ یہ قانون اب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP)ایکٹ 2012اس کی جگہ لے چکا ہے۔ DRAPایکٹ کی دفعہ 32کے مطابق، اس ایکٹ کی دفعات کسی بھی متضاد قانون پر فوقیت رکھتی ہیں۔ لہٰذا،ایف پی سی سی آئی کی جانب سے بھرپور سفارش کی جاتی ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ میں کی گئی غلطی کی درستگی کرتے ہوئے اپ ڈیٹ کریں کہ ڈرگز جو DRAPایکٹ 2012کے تحت بطور دوارجسٹرڈہوں۔یہ ترمیم یکم جولائی 2024سے موئژ کی جائے تاکہ ابہام ختم ہو اور متعلقہ فریقین کو ریلیف دیا جا سکے اور پاکستان کی انڈسٹری مُلکی سطح پر بھرپور کام کرے اور ایکسپورٹ میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ شرح ٹیکس نہ صرف ملکی ہومیوپیتھک آلٹرنیٹو میڈیسن اینڈ ہیلتھ پراڈکٹ کی صنعت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے بلکہ منصفانہ ٹیکسیشن اور مساوی نظام و سلوک کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ان بے ضابطگیوں کے ختم ہونے سے ہومیوپیتھک آلٹرنیٹو میڈیسن اینڈ ہیلتھ پراڈکٹ کی صنعت کونہ صرف فروغ ملے گا بلکہ تمام ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے مساوی مواقع فراہم ہوں گے۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ہم خیال چاہئے کالم

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.