گورنر خیبرپختونخوا کا اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی ترقی کا اہم ستون قرار دینے کا اعلان
گورنر خیبرپختونخوا کا اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی ترقی کا اہم ستون قرار دینے کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا کا اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی ترقی کا اہم ستون قرار دینے کا اعلان
*اسلام آباد (نامہ نگار)۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی ترقی میں اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات قوم کی نظروں میں ہمیشہ قابلِ احترام رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں معروف بزنس ڈویلپر عائشہ خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے امکانات اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ گورنر نے زور دے کر کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے تمام تر سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، جس سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مثبت تصویر بھی ابھرے گی۔
عائشہ خان نے اس موقع پر خیبرپختونخوا میں خواتین کی معاشی خودمختاری اور گورنر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تعمیری قدم نہ صرف صنفی توازن کو بہتر بناتے ہیں بلکہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے نئے راستے کھولتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبوں سے نہ صرف معاشرتی انصاف کو تقویت ملے گی، بلکہ یہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔ دونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستانی نژاد سرمایہ کاروں اور عالمی اداروں کے ساتھ تعاون سے خیبرپختونخوا کو خطے کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ہم خیال چاہئے کالم

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.