ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

گورنر خیبرپختونخوا اور ایچ ای سی چیئرمین کی ملاقات، ڈیرہ اسماعیل خان میں نیشنل سکل یونیورسٹی کیمپس کے قیام پر غور

گورنر خیبرپختونخوا اور ایچ ای سی چیئرمین کی ملاقات، ڈیرہ اسماعیل خان میں نیشنل سکل یونیورسٹی کیمپس کے قیام پر غور

Editor

5 ماہ قبل

Voting Line
گورنر خیبرپختونخوا اور ایچ ای سی چیئرمین کی ملاقات، ڈیرہ اسماعیل خان میں نیشنل سکل یونیورسٹی کیمپس کے قیام پر غور 
 
 
 
 
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات ہوئی، جس میں کلام بی بی انٹرنیشنل وویمن انسٹی ٹیوٹ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب خان بھی شریک تھے۔ اس نشست میں ڈیرہ اسماعیل خان میں نیشنل سکل یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اورنگ زیب خان کو بنایا گیا ہے۔  
 
گورنر خیبرپختونخوا نے اس موقع پر زور دیا کہ جنوبی اضلاع میں تعلیمی ترقی کے لیے موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، اور کلام بی بی انسٹی ٹیوٹ اس سلسلے میں ایک کلیدی کردار ادا کرے گا۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے گورنر کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے اس منصوبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔  
 
ملاقات کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے گومل یونیورسٹی کے ہاکی گراؤنڈ میں آسٹرو ٹرف بچھانے اور پشاور میں بین الاقوامی ہاکی میچز کے انعقاد کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ائیر یونیورسٹی کیمپس کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ گفتگو میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے، طلباء کے مطالعاتی دوروں اور مشترکہ نصابی سرگرمیوں کے منصوبوں پر بھی غور کیا گی
Comments

No comments yet.

Effy Jewelry