پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب میں تبدیلی ضروری ہے۔۔۔۔۔ تحریر عامر سہیل بٹ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب سے درخواست ھے پیپلز پارٹی پنجاب پر توجہ دیں اور جن لوگوں کے پاس پارٹی کے لئے وقت نہیں ھے ان کی جگہ پر ایسے جیالوں کو لائیں جو پارٹی کو وقت دے سکیں

راجہ پرویز اشرف صاحب جب تک وزیر رھے پارٹی کے لئے بہت اچھا کام کیا لیکن جب وزیر اعظم بنے تب پورے پاکستان کے وزیر اعظم رھے لیکن کام انہوں نے اپنے حلقے سے باھر کتنے کروائے پارٹی کی پرموشن کے لئے کیا کیا میرے علم میں نہیں ھے آپ کے علم میں ھو تو مجھے ضرور بتائیے گا ۔
اس کے بعد محترم راجہ پرویز اشرف صاحب اس کمیٹی ممبر بنے جس نے پنجاب پیپلز پارٹی کا صدر نامزد کروانا تھا موصوف نے کمیٹی اراکین کے ساتھ لاھور آکر پنجاب آفس میں چند دن میٹنگز کیں اور مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور پھر سابق صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں قاسم ضیاء صاحب کو ایکٹیوو کیا اور جب میاں قاسم ضیاء صاحب صدارت کرنے کے لئے تیار ھوئے تو راجہ پرویز اشرف صاحب خود صدر بن گئے اور میاں قاسم ضیاء صاحب ناراض ہوکر دوبارہ گھر بیٹھ گئے یہ ان کا پہلا باؤنسر تھا ۔ اس کے بعد جب راجہ صاحب کے پاس پارٹی پنجاب کے لئے وقت ھی نہیں تھا تو صدارت کیوں لی ۔
یوں پیپلز پارٹی پنجاب میں مزید ذوال کا شکار ھوتی گئی راجہ پرویز اشرف صاحب کا فون عام کارکن کی پہنچ سے دور ھوگیا اور راجہ پرویز اشرف صاحب صرف اشرافیہ کے لئے دستیاب تھے ۔ آج کی صورتحال سب کے سامنے ھے
حسن مرتضیٰ صاحب بہترین مقرر ھیں پارٹی پنجاب کو منظم کرنے کی کوششیں کرسکتے تھے لیکن انہوں نے بھی عام کارکنوں کا نمبر اٹینڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ھوا ھے یہ تو مخصوص قسم کے لوگوں سے رابطے کے لئے مشہور ھیں میرے جیسا عام جیالہ ان سے رابطہ نہیں کرسکتا تو پیپلز پارٹی پنجاب کے کارکنوں کی رسائی بہت دور کی بات ھے ۔ بحیثیت ایک اچھے مقرر کے میں سید حسن مرتضیٰ صاحب کی بہت عزت کرتا ھوں لیکن پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے ناکام سمجھتا ھوں آج ایک سال سے زیادہ عرصہ ھو چکا ھے لیکن پیپلز پارٹی لاھور کے صدر کے بغیر چلانے کی کوشش کی جارھی ھے کیا کبھی کوئی ٹیم بغیر کپتان کے کبھی کامیاب ھوئی ھے حیرت اس بات پر ھے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری صاحب اس بات کو کیوں نہیں سمجھ سکے ۔
بینظیر بھٹو صاحبہ شھید کے صاحب زادے ھونے کے ناطے ھم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کی بہت عزت کرتے ھیں اور سمجھتے ھیں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب پیپلز پارٹی کا گراف اوپر لیجانے کے لئے کوششیں کریں گے لیکن حیرت اس بات پر ھے کہ ایک سال ھوچکا ھے لیکن لاھور لاوارث ھے اور تو اور پنجاب بھی لاوارث ھو چکا ھے ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب سے درخواست ھے پیپلز پارٹی پنجاب پر توجہ دیں اور جن لوگوں کے پاس پارٹی کے لئے وقت نہیں ھے ان کی جگہ پر ایسے جیالوں کو لائیں جو پارٹی کو وقت دے سکیں
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ہم خیال چاہئے کالم

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.