ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

سلیم شاکر کا میو ہسپتال کا دورہ، وقاص مسیح کے خاندان کو انصاف کی یقین دہانی

سلیم شاکر کا وقاص مسیح کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی، سہیل ہابل اور ہارڈز ٹیم کو خراج تحسین

Editor

5 ماہ قبل

Voting Line

**سلیم شاکر کا میو ہسپتال کا دورہ، متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی**

 

 سلیم شاکر، ممبر مینارٹی ایڈوائزری کونسل، نے میو ہسپتال میں شیخوپورہ کے رہائشی وقاص مسیح کی عیادت کی ۔گزشتہ چند روز قبل وقاص مسیح کی شہ رگ کاٹ کر جان سے مار دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ سلیم شاکر نے متاثرہ کی عیادت کے دوران وقاص مسیح کے خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، محترمہ مریم نواز شریف، صوبائی وزیر اقلیتی امور، سردار رمیش سنگھ اروڑہ، اور محترمہ سونیا آشر، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور کی قیادت میں مینارٹی ایڈوائزری کونسل متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 

 سلیم شاکر نے کہا کہ ، اس کیس کی نگرانی سہیل ہابل اور ان کی ہارڈز ٹیم کر رہی ہے۔ ہم سہیل ہابل اور ان کی ٹیم ہارڈز پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے ہو کر انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry