اساتذہ طلباء میں شجرکاری کی اہمیت اور شعور پیدا کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم* *شجرکاری سے طلباء میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر ہو رہا ہے۔ رانا سکندر ح
اساتذہ طلباء میں شجرکاری کی اہمیت اور شعور پیدا کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم* *شجرکاری سے طلباء میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر ہو رہا ہے۔ رانا سکندر ح

*اساتذہ طلباء میں شجرکاری کی اہمیت اور شعور پیدا کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم*
*شجرکاری سے طلباء میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر ہو رہا ہے۔ رانا سکندر حیات*
لاہور 21 مارچ
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں یو ایم ٹی اور گورنمنٹ پائیلٹ سکول میں پودے لگائے۔ دونوں جگہ انہوں نے اساتذہ کے ساتھ ملکر شجرکاری کی اور اساتذہ سے پودوں کی دیکھ بھال کا عہد لیا۔ وزیر تعلیم نے پائیلٹ سکول میں اپنے ہاتھوں پہلے لگائے گئے پودوں کا بھی جائزہ لیا اور سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پودوں کی نشونما میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہاتھوں لگائے گئے پودوں کی خود مانیٹرنگ کو ترجیح دیتا ہوں اس لئے میں کبھی بھی یہاں آ کر پودوں کی نشونما کا مشاہدہ کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ تعلیمی اداروں میں شجرکاری سے طلبہ میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر ہو رہا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ شجرکاری مہم ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اہم ہتھیار ہے۔ اس مناسبت سے طلبہ میں شجرکاری کا جذبہ اجاگر کرنا، ملک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں شجرکاری کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پبلک تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر 8 لاکھ سے زائد شجرکاری ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ زیادہ بہتر انداز میں طلباء میں شجرکاری کی اہمیت اور شعور اجاگر کر سکتے ہیں۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ہم خیال چاہئے کالم

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.