نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں صادقین گیلری کی کتاب "An Ode to the Artist" کی تقریبِ رونمائی
نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں صادقین گیلری کی کتاب "An Ode to the Artist" کی تقریبِ رونمائی

نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں صادقین گیلری کی کتاب "An Ode to the Artist" کی تقریبِ رونمائی
لاہوراے پی پی ) نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی(این ایس پی پی) میں معروف مصور اور خطاط صادقین کی فنکارانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے صادقین گیلری کی جانب سے مرتب کردہ کتاب "An Ode to the Artist" کی شاندار تقریبِ رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، نامور فنکاروں، دانشوروں اورادیبوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ریکٹر این ایس پی پی ڈاکٹر اعجاز منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد صادقین کی فنِ مصوری، خطاطی اور ان کے فکری ورثے کو اجاگر کرنا ہے۔ کتاب میں صادقین کے نادر و نایاب فن پاروں، ان کی تخلیقی جہتوں اور فنونِ لطیفہ میں ان کے بے مثال کردار کو جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے صادقین کے فن کو پاکستان کی ثقافتی شناخت کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ صادقین نہ صرف ایک عظیم مصور تھے بلکہ ان کے فن پارے معاشرتی اقدار، علم و حکمت اور جمالیات کی نمائندگی کرتے ہیں۔کتاب "An Ode to the Artist" کو آرٹ کے طلبہ، محققین اور صادقین کے مداحوں کے لیے ایک قیمتی دستاویز قرار دیا جا رہا ہے، جو آئندہ نسلوں کے لیے ان کے فن کا تعارف اور حوالہ بنے گی۔تقریب سے عظمی عثمانی، کرن خورشید ، آرٹسٹ ڈاکٹر اعجاز انور، پروفیسر سلیمہ ہاشمی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے صادقین کی فن پاروں پر مشتمل نمائش کا دورہ کیا اور ان کے لازوال فن کو خراج تحسین پیش کیا۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ہم خیال چاہئے کالم

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.