یو ایم ٹی میٹاورس میں جدید ورچوئل کیمپس کا آغاز کرنے والی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی بن گئی؛ ابراہیم حسن مراد*
یو ایم ٹی میٹاورس میں جدید ورچوئل کیمپس کا آغاز کرنے والی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی بن گئی؛ ابراہیم حسن مراد*

یو ایم ٹی میٹاورس میں جدید ورچوئل کیمپس کا آغاز کرنے والی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی بن گئی؛ ابراہیم حسن مراد*
*وزیٹرز انتریکٹو 3D ورچوئل کیمپس کا دورہ کر سکیں گے؛ سابق صوبائی وزیر*
*داخلہ پورٹلز تک رسائی کے ساتھ فیکلٹی سے بات چیت کر سکتے ہیں۔*
لاہور ( ) سابق صوبائی وزیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میٹاورس میں قدم رکھنے والی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے جو مکمل طور پر ورچوئل کیمپس متعارف کروا رہی ہے۔ یہ قدم طلباء، فیکلٹی اور وزیٹرز کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کریگا تاکہ وہ ایک 3D ورچوئل ماحول میں بات چیت کریں، جو حقیقت کی دنیا کی عکاسی کرتا ہے۔ اس انقلابی قدم کے ساتھ یو ایم ٹی نے ڈیجیٹل دور میں تعلیم میں جدت اور سیکھنے کے لیے نئے رجحانات پیدا کیے ہیں۔
یو ایم ٹی نے داخلہ لینے کے تجربے کو میٹاورس تک بڑھا کر ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، جس سے وزیٹرز کو انٹرایکٹو 3D ورچوئل کیمپس کا دورہ کرنے کا موقع ملتا ہے اور وہ وزیٹرز اپنے گھروں میں بیٹھ کر، جسمانی طور پر کیمپس کے حقیقی دورے کی مانند، مختلف سکولوں کو تلاش کر سکتے ہیں، داخلہ کے پورٹلز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور فیکلٹی سمیت دیگر وزیٹرز کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔
میٹاورس میں اس جدید قدم کے ساتھ، یو ایم ٹی تیزی سے ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات اپنا رہی ہے تاکہ دنیا بھر میں طلباء اور کمیونٹی کے لیے وسیع نیٹ ورک، کیریئر کی ترقی اور عالمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ اس اہم قدم سے جو طلباء کے تجربات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور دنیا بھر کے لوگ ہمارے کیمپس کے ساتھ نئے اور دلچسپ طریقے سے متعارف ہو سکیں گے۔
سابق صوبائی وزیر اور صدر یو ایم ٹی، ابراہم حسن مراد نے مزید کہا کہ یو ایم ٹی نے ہمیشہ تعلیمی اختراع میں قیادت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹاورس یو ایم ٹی کے عزمکی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے دنیا بھر کے طلباء اور دیگر کو ایک عالمی معیار کا، دلچسپ تعلیمی تجربہ فراہم کیا جا سکے گا۔ابراہیم مراد نے یہ بھی کہا کہ میٹاورس تعلیم کے شعبے میں انقلاب لائے گا اور یونیورسٹیوں کے لیے ایک عالمی مثال قائم کرے گا تاکہ وہ سیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اس میں نئے رجحانات پیدا کر سکیں۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.