میرپور ڈویژن کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ پر حملہ ہے: طاہر راؤ
میرپور ڈویژن کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ پر حملہ ہے: طاہر راؤ
میرپور ڈویژن کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ پر حملہ ہے: طاہر راؤ
سیکرامنٹو (امریکہ): پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے چیف آرگنائزر طاہر راؤ نے آزاد جموں و کشمیر کے میرپور ڈویژن میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں سامنے آنے والے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام کے ووٹ کی طاقت کو انتظامی مداخلت یا کسی بھی غیر شفاف طریقے سے متاثر کیا گیا ہے تو یہ نہ صرف جمہوریت بلکہ عوام کے بنیادی حقِ رائے دہی پر بھی ایک سنگین حملہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں طاہر راؤ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے حوالے سے جن تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، انہیں انتہائی سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد برقرار رکھنا ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف حلقوں سے سامنے آنے والی اطلاعات اور انتخابی نتائج کے حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات ایک آزاد، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا تقاضا کرتے ہیں۔ اگر عوام کے مینڈیٹ کو تبدیل کرنے یا اس پر اثر انداز ہونے کی کوئی کوشش ہوئی ہے تو اس کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔
طاہر راؤ نے کہا کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات ہی جمہوری نظام کی بنیاد ہوتے ہیں اور عوام کے فیصلے کا احترام ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ عوام کے اعتماد کو مجروح کرنے والا کوئی بھی عمل مستقبل میں جمہوری اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
انہوں نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن، متعلقہ عدالتی اداروں اور دیگر ذمہ دار ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں سامنے آنے والے تمام الزامات کی مکمل، غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں اور جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ آئین، جمہوریت، شفاف انتخابات اور عوامی حقِ حکمرانی کے اصولوں پر کاربند رہی ہے اور عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری اور آئینی فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
— طاہر راؤ
چیف آرگنائزر
پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ
No comments yet.