طاہر محمد راؤ پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے چیف آرگنائزر مقرر
طاہر محمد راؤ پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے چیف آرگنائزر مقرر
طاہر محمد راؤ پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے چیف آرگنائزر مقرر
پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر محمد خالد اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد طاہر محمد راؤ کو چیف آرگنائزر، پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ مقرر کر دیا ہے۔ اس تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
محمد خالد اعوان نے اس موقع پر اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ طاہر محمد راؤ اپنی قائدانہ صلاحیتوں، وسیع تنظیمی تجربے اور پارٹی سے دیرینہ وابستگی کو بروئے کار لاتے ہوئے امریکہ بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید منظم، فعال اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
طاہر محمد راؤ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی میں پارٹی کے نظریات، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے اس تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ طاہر محمد راؤ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ تنظیمی طور پر مزید مضبوط ہوگی، کارکنوں کے درمیان روابط میں اضافہ ہوگا اور پارٹی کے پیغام کو امریکی پاکستانی کمیونٹی تک زیادہ مؤثر انداز میں پہنچایا جائے گا۔
No comments yet.