ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

ادبی تنظیم "حرف کار" کے زیر انتظام سعود عثمانی کے نئے سفرنامے "بنجارا" اور شعری مجموعے"خواب گاہ" اور ڈاکٹر عظمیٰ سلیم کے تازہ سفرنامے "جہاں بینی" کی تقریبِ پذیرائی

ادب، شاعری

Editor

7 ماہ قبل

Voting Line

تحریر وسیم عباس

ادبی تنظیم "حرف کار" کے زیر انتظام جناب سعود عثمانی کے نئے سفرنامے "بنجارا" اور شعری مجموعے"خواب گاہ" اور ڈاکٹر عظمیٰ سلیم کے تازہ سفرنامے "جہاں بینی" کی تقریبِ پذیرائی اور محفلِ مشاعرہ کا اہتمام گزشتہ شام بسٹرو 201 ریسٹورنٹ، اپر مال لاہور کے مین لاؤنج میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت نامور سینئر شاعر جناب نذیر قیصر نے کی صاحبانِ شام جناب سعود عثمانی اور محترمہ ڈاکٹر عظمیٰ سلیم تھیں جبکہ جناب حامد عتیق سرور صاحب مہمانِ خصوصی تھے ۔ تقریب کی نظامت بھائی نوید غازی نے کمال عمدگی سے کی ۔ تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی پہلے حصے میں جناب سعود عثمانی کے نئے سفرنامے "بنجارا" اور شعری مجموعے"خواب گاہ" اور ڈاکٹر عظمیٰ سلیم کے تازہ سفرنامے "جہاں بینی" کے حوالے سے مضامین پڑھے گئے جبکہ دوسرا حصہ مشاعرہ پر مشتمل تھا ۔ بلاشبہ بہت عمدہ تقریب رہی جس میں بہت عمدہ گفتگو سننے کو ملی اور شعرائے کرام نے پانچ اشعار کی پابندی کے باوجود عمدہ اشعار سنائے۔ میں جناب سعود عثمانی اور حرف کار کی پوری ٹیم کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Effy Jewelry