بدھ ،13 مئی 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

آپریشن بنیان مرصوص' حق و باطل کی جنگ تھی، دشمن کے دانت کھٹے کر دیے: راجہ پرویز اشرف

آپریشن بنیان مرصوص' حق و باطل کی جنگ تھی، دشمن کے دانت کھٹے کر دیے: راجہ پرویز اشرف

Editor

5 دن قبل

Voting Line

 

 
لاہور (نیوز ڈیسک): سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ "آپریشن بنیان مرصوص" محض فوجی کارروائی نہیں بلکہ حق و باطل اور قومی اتحاد کا معرکہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بری، بحری، فضائی اور سائبر افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔
 
معرکۂ حق کا ایک برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ بھارت کے رافیل طیاروں کی تباہی نے اسے دنیا بھر میں رسوا کر دیا اور سائبر محاذ ہو یا سفارتی محاذ، مودی حکومت کو ہر جگہ منہ کی کھانی پڑی۔
 
انہوں نے زور دے کر کہا کہ معرکۂ حق نے ثابت کر دیا کہ جب قوم، حکومت اور افواج متحد ہوں تو فتح یقینی ہے۔ معرکہ حق کی پہلی برسی پر ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
 
راجہ پرویز اشرف نے دعا کی کہ "اللہ پاک ہماری افواج کو ہمیشہ فاتح اور پاکستان کو مزید مضبوط بنائے۔"
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry