پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شالیمار ٹاؤن کا کنوینشن اور نئے دفتر کا افتتاح
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شالیمار ٹاؤن کا کنوینشن اور نئے دفتر کا افتتاح
لاہور: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شالیمار ٹاؤن کے زیرِ اہتمام ایک اہم کنوینشن کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل میر اور مجید غوری نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شالیمار ٹاؤن کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر فیصل میر نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شالیمار ٹاؤن کی پندرہ رکنی کابینہ کا اعلان بھی کیا۔
کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے فیصل میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں لاہور کی پانچ سو یونین کونسلز میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے پانچ سو نوجوانوں کو کونسلر کا امیدوار نامزد کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے دس ٹاؤنز میں سے پانچ سو خواتین کو بھی بلدیاتی انتخابات میں امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ فیصل میر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لاہور کے تمام دس ٹاؤنز میں اپنے دفاتر قائم کرے گی اور پی وائی او فیصل میر، ڈاکٹر عائشہ شوکت اور مجید غوری کی قیادت میں لاہور میں وارڈز کی سطح تک تنظیم سازی کرے گی نیز پیپلز پارٹی لاہور مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے انتظامی امور پی وائی او کے تربیت یافتہ نوجوانوں کے حوالے کرے گی۔
مجید غوری نے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد پی وائی او کے پچاس لیڈروں کو مری میں سیاسی تربیتی کورس کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین اور یوتھ کی طرح دس ٹاؤنز میں لیبر کی بھی تنظیمیں وارڈز کی سطح تک تشکیل دے گی۔ مجید غوری نے بتایا کہ پانچ سو لیبر اور پانچ سو خواتین کو بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں پر الیکشن لڑوایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی لاہور کی تمام تر توجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کے لیے دن رات کام کرنے پر مرکوز ہے۔
یاسر بارہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی وائی او فیصل میر، ڈاکٹر عائشہ شوکت اور مجید غوری کی قیادت میں پنجاب کی ایک بڑی سیاسی قوت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لاہور کے یوتھ کنوینشن میں مدعو کرے گی۔
No comments yet.